ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • May 30, 2016

قومی اقتصادی کونسل اوروفاقی کابینہ کے اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہے ہیں

قومی اقتصادی کونسل اوروفاقی کابینہ کے اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہے ہیں۔وزیراعظم محمد نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کریں گے۔
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس شام پانچ بج کر پندرہ منٹ پر ہوگا۔وزیراعظم قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کے بعد بجٹ کے حوالے سے کابینہ کے خصوصی اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔ کابینہ کا اجلاس شا م ساڑھے چھ بجے ہوگا۔