ٹینس

  • ٹینس
  • May 30, 2016

فرنچ اوپن: نوواک جوکووچ اورڈومنیک تھیم چوتھے مرحلے میں پہنچ گئے

فرنچ اوپن میں عالمی نمبر ایک سربیا کے ’’ نوواک جوکووچ‘‘ اور آسٹریا کے’ڈومنیک تھیم‘ چوتھے مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔
پیرس میں کھیلے گئے تیسرے مرحلے میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ نے برطانیہ کے ’الجاز۔بیدین‘ کو چھ دو ، چھ تین اور چھ تین سے شکست دی۔

’ڈومنیک تھیم‘ نے جرمنی کے’الیگژانڈر۔زویریو‘ کو چھ سات، چھ تین، چھ تین اور چھ تین سے ہرایا۔

خواتین کے مقابلے میں امریکہ کی وینس ولیمز نے چوتھے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تیسرے مرحلے میں وینس و لیمز فرانس کی’الیز۔کورنیٹ‘ کیخلاف سات چھ، ایک چھ اور چھ صفر سے کامیاب رہیں۔