بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Jan 04, 2016

ایران سے سعودی سفارت کاروطن روانہ

دبئی:ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد سعودی سفارت کار اپنے اہل خانہ اور عملے کے ساتھ وطن واپس روانہ ہوگئے۔

عرب ٹی وی رپورٹس کےمطابق سعودی سفارت کار پیر کی صبح تہران سے وطن واپس روانہ ہوئے۔ ایک روز قبل ایران میں سعودی سفارت خانے پر حملے کے بعد سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کو خطے میں تناؤکا ذمہ دار قراردیاہے۔

سعودی عرب کے ایران سے تعلقات منقطع کرنےپرایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کاکہناہےکہ ایران میں سعودی عرب کے سفارت خانےکےساتھ جوہوا،دنیا بھرمیں ایسےواقعات پرایسا پہلے بھی ہوتاآیاہے۔

سعودی عرب میں ہفتے کو47 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی جس پر ایران کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔