ہاکی

  • ہاکی
  • May 30, 2016

اسلام آباد : نیشنل انڈر18 ہاکی چیمپئن شپ

اسلام آباد میں جاری نیشنل انڈر ایٹین ہاکی چیمپئن شپ میں پنجا ب وائٹ اور خیبر پختونخوا نے سیمی فائنلزکے لئے کوالیفائی کر لیا۔
کوارٹر فائنلزمیں پنجاب وائٹ نے پنجاب گرین کو تین صفر سے شکست دی۔
پنجاب وائٹ کی جانب سے وقاص علی نے سینتیس ویں اور پچاسویں منٹ میں دو گول کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ۔ذوالقرنین نے چودہویں منٹ میں ایک گول کیا۔