ٹینس

  • ٹینس
  • May 30, 2016

فرنچ اوپن ٹینس :اینڈی مرے اور دفاعی چیمپئن سٹان واورنکا کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

برطانیہ کے ’’اینڈی مرے‘‘ اور دفاعی چیمپئن سوئٹزرلینڈ کے ’’سٹان واورنکا‘‘فرانچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ جاپان کے’’ نشی کوری‘‘ شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ۔
پیرس میں کھیلے گئے چوتھے راؤنڈ میں عالمی نمبر دو اینڈی مرے نے امریکہ کے جان آئزنر کے خلاف سات چھ ، چھ چار اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی ۔
چوتھے راؤنڈ کے ایک اور میچ میں دفاعی چیمپئن سٹان واورنکا اور سربیا کے ’’وکٹر ٹروسکی ‘‘کے درمیان سخت مقابلہ ہوا ۔
واورنکا نے پہلا سیٹ سات چھ سے جیت لیا ۔ دوسرے سیٹ میں ٹروسکی نے سات چھ سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ ایک ایک سیٹ سے برابر کر دیا ۔
تیسرے اور چوتھے سیٹ میں واورنکا نے اچھے کھیل کامظاہرہ کیا اور چھ تین اور چھ دو سے کامیابی حاصل کر کے مقابلہ جیت لیا۔
تھرڈ سیڈ جاپان کے نشی کوزی چوتھے راؤنڈ میں فرانس کے ’’ریشارڈ۔ گیس کوئٹ ‘‘سے ہار کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ۔
گیس کوئٹ نے نشی کوری کو چھ چار ، چھ دو ، چار چھ اور چھ دو سے شکست دی ۔