سپورٹس

  • سپورٹس
  • May 30, 2016

گوجرانوالہ میں نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی ہے۔

جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں تین روز تک جاری رہنے والی مقابلوں میں واپڈا نےچھ ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور آرمی نے ایک ایک طلائی تمغہ حاصل کیا۔
بیچ ریسلنگ میں واپڈا نے دو گولڈ میڈل اپنے نام کئے۔ ریلوے ٹیم ایک سونے کا تمغہ جیت سکی۔
چیمپئن شپ کے اختتام پر فاتح ریسلرز کو میڈلز پہنائے گئے۔ فاتح ریسلرز ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔