سپورٹس

  • سپورٹس
  • May 30, 2016

نیپال کے ’’بید۔ بہادر۔ سنوور‘‘ نے دنیا کی بلندترین میراتھن جیت لی۔

نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ سے شروع ہونے والی اس میراتھن میں 150 سے زائد ملکی اور غیرملکی افراد نے حصہ لیا ۔
’’بید۔ بہادر۔ سنوور‘‘ نے دو ہزار میٹر کا ڈھلوان والا راستہ چار گھنٹوں اور دس منٹ میں مکمل کیا۔ سالانہ دوڑ ماؤنٹ ایورسٹ پہلی بار سر کرنے کی یاد میں منعقد کی جاتی ہے۔
انیس سو ترپن میں’’ ٹینزنگ۔ نورگے‘‘ اور’’’’ ایڈمنڈ۔ ہلیری‘‘ نے پہلی بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کی تھی۔