کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 30, 2016

انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں نو وکٹوں سے ہرا دیا-

انگلینڈ نے سری لنکا کو دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں نو وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔
سری لنکا کی طرف سے دئیے گئے اناسی رنز کا ہدف انگلینڈ نے ٹیسٹ کے چوتھے دن ہی حاصل کر لیا۔ میچ پی ٹی وی سپورٹس پر براہ راست دکھایا گیا۔
چیسٹرلی سٹریٹ میں کھیلے گئے میچ کے آخری دن سری لنکا نے فالو آن کے بعد دوسری اننگز تین سو نو رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی توپوری ٹیم چار سو پچھہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور انگلینڈ کو اناسی رنز کا ہدف ملا۔’’ دنیش چندی مل‘‘ اور رنگانا ہیراتھ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچالیا۔ ’’چندی مل‘‘ نے ایک سو چھبیس رنز بنائے جس میں تیرہ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ ہیراتھ نے آٹھ چوکوں کی مدد سے اکسٹھ رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی طرف سے ’’جیمز اینڈرسن‘‘ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
اناسی رنز کا ہدف انگلینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کپتان الیسٹر کُک نے سینتالیس رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے اس دوران ٹیسٹ کیرئیرکے دس ہزار رنز بھی مکمل کئے۔