کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 04, 2016

نیوزی لینڈ،سری لنکا کےمابین چوتھا میچ بارش کی نذرہوگیا


نیلسن: نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل بارش کی نذر ہوگیا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1.2 کی برتری حاصل ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا چوتھا میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا، خراب موسم کے باعث میچ کو 24 اوورز تک محدود کیا گیا۔

سری لنکا کے کپتان اینجلو میتھیوز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے 9 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی اور میچ روک دیا گیا۔

مسلسل بارش کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ مارٹن گپٹل 27 اور روس ٹیلر 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔