کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 31, 2016

ہیڈنگلے: ایلسٹر کک 10ہزار رنز بنانے والے کم عمر بیٹسمین بن گئے

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان الیسٹر کک ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے سب سے کم عمر بیٹسمین بن گئے ہیں۔
انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن الیسٹر کک نے 31 سال، پانچ مہینے اور پانچ دن کی عمر میں دس ہزار رنز مکمل کئے۔
اس سے پہلے یہ اعزاز بھارت کے سچن ٹندولکر کے پاس تھا ۔ سچن ٹندولکر نے31 سال 10 ماہ اور 20 دن کی عمر میں ٹیسٹ میچوں میں دس ہزار رنز مکمل کیے تھے۔
الیسٹر کک ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 12 ویں کھلاڑی اور دوسرے اوپنر ہیں جنھوں نے 10 ہزار رنز مکمل کیے ہیں۔ان سے پہلے سچن ٹندولکر، برائن لارا، کمار سنگاکارا، رکی پونٹنگ، راہول ڈراوڈ، مہیلا جے وردھنے، سنیل گواسکر، ژاک کیلس، ایلن بارڈر، نارائن چندر پال اور’’ سٹیو وا ہ ‘‘یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔الیسٹر کک 128 ٹیسٹ کھیل کر 28 سنچریاں بنا چکے ہیں ۔