کرکٹ

  • کرکٹ
  • Jan 04, 2016

عامرکی واپسی خوش آئند ہے، فیصلےکو سپورٹ کرتا ہوں، آفریدی


کراچی : آل راؤنڈر اور قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے محمد عامر کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آل راؤنڈر اور قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ محمد عامر کی ٹیم میں واپسی خوش آئند ہے، محمد عامر کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔