ٹینس

  • ٹینس
  • May 31, 2016

پیرس:فرنچ اوپن کواٹر فائنل مرحلہ

فرنچ اوپن کواٹر فائنل مرحلہ آج سے شروع ہورہا ہے۔پہلے کواٹر فائنل میں برطانیہ کے’اینڈی مرے‘ کا مقابلہ فرانس کے ’رچرڈ گاسکے‘ سے ہوگا جبکہ دفاعی چیمپین سوئٹزرلینڈ کے’سٹان واورنکا‘ سپین کے’البرٹ راموس۔وینولس‘ کے مد مقابل ہوں گے۔ گزشتہ روز پچھلے 16سال میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کےفرنچ اوپن کےتمام مقابلے بارش کے باعث منسوخ کرنا پڑے۔ آج چوتھے راونڈ کے ہونے والے مقابلوں میں عالمی نمبر ایک سربیا کے’نوواک جوکووچ‘، سپین کے ڈیوڈ فئیرر‘ اور دفاعی چیمپین امریکا کی’سرینا ولیمز‘ بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔