ٹینس

  • ٹینس
  • Jan 05, 2016

اعصام الحق قریشی کو برسبین انٹرنیشنل کے پہلے راﺅنڈ میں شکست

برسبین : اعصام الحق قریشی اور جوناتھن مرے برسبین انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راﺅنڈ میں شکست کھاکر باہر ہوگئے۔

آسٹریلیا کے شہر برسبین میں جاری میگا ایونٹ کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے راﺅنڈ میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور ان کے برطانوی جوڑی دار جوناتھن مرے اسٹریٹ سیٹ میں شکست کھا گئے۔

پولینڈ کے لوکاز کوبوٹ اور مارکن میٹکوزکی کی کامیابی کا اسکور 6-3 اور 6-4 رہا۔