کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 31, 2016

سری لنکا کے فاسٹ بولر ’’ شمندا۔ ایرنگا‘‘ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے خلاف چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں فیلڈ امپائر نے’’ شمندا۔ ایرنگا‘‘ کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا۔
آئی سی سی کے مطابق میچ آفیشلز کی رپورٹ سری لنکن ٹیم کو پیش کردی گئی ہے۔ سری لنکن فاسٹ بولر کو آئندہ 14 روز کے اندر آئی سی سی کی منظور شدہ لیبارٹری سے اپنے بولنگ ایکشن کی جانچ کروانا ہوگی۔
قوانین کے مطابق ٹیسٹ کا رزلٹ آنے تک ’’ شمندا۔ ایرنگا‘‘ بولنگ کر سکتے ہیں۔
’’ شمندا۔ ایرنگا‘‘ نے اب تک اٹھارہ ٹیسٹ میچز میں ترپن وکٹیں حاصل کی ہیں۔