کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 31, 2016

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کھلاڑیوں کی نئی درجہ بندی جاری کر دی ہے ۔

بولرز میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے کیرئر میں پہلی مرتبہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ بھارت کے ایشون دوسرے، انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ تیسرے اور پاکستان کے یاسر شاہ چوتھے نمبر پر ہیں۔
بلے بازوں کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ سرفہرست ہیں۔
انگلینڈ کے ’’ جو روٹ‘‘ کو دوسری ، نیوزی لینڈ کے ’’ کین ولیم سن ‘‘ کو تیسری اور جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ کو چوتھی پوزیشن حاصل ہے۔
پاکستان کے یونس خان پانچویں اور مصباح الحق دسویں نمبر پر ہیں۔
آل راؤنڈز میں بھارت کے ایشون کوپہلی، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کو دوسری اور انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ کو تیسری پوزیشن حاصل ہے۔