کرکٹ

  • کرکٹ
  • May 31, 2016

دورہ انگلینڈ مشکل ہے لیکن اس کے لئے بھرپور تیاری کی جارہی ہے :اظہر علی

قومی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ مشکل ہے لیکن اس کے لئے بھرپور تیاری کی جارہی ہے۔


لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اظہر علی نے کہا کہ تمام کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ ریکارڈ بہتر ہے ، انگلینڈ کے خلاف سیریز میں زیادہ سے زیادہ میچز جیتنے کی کوشش کریں گے تاکہ درجہ بندی کو مزید بہتر بنایا جاسکے ۔
اظہر علی نے کہا کہ کاکول ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کی فٹنس میں نمایاں بہتری آئی ہے۔