فٹ بال

  • فٹ بال
  • Jun 01, 2016

یوراگوئے کی فٹبال ٹیم نے ٹریننگ کا آغاز کر دیا

یوراگوئے کی فٹبال ٹیم نے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والےکوپا امریکہ ٹورنامنٹ سے قبل ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔
امریکہ میں ہونے والے فٹبال کی بین الاقوامی چمپئن شپ کی سوویں سالگرہ کے موقع پر سولہ ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
یوراگوئے کے سٹار کھلاڑی ’’لوئس سواریز‘‘ کی ٹورنامنٹ میں شرکت انجری کے باعث مشکوک ہو گئی ہے۔ سواریز کنگز کپ کے فائنل میں بارسلونا کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
مڈفیلڈر ’’کرسٹین راڈریگیز‘‘ نے ٹیم کی جانب سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’لوئس سواریز‘‘ ہمارے اہم کھلاڑی ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ صحت یاب ہو کر بہت جلد ٹیم کا حصہ بنیں گے۔
یوراگوئے اپنا پہلا میچ دس جون کو وینزویلا کے خلاف کھیلے گا۔
ٹورنامنٹ کا آغاز تین جون سے ہوگا اور اس کا فائنل چھبیس جون کو نیو جرسی میں کھیلا جائے گا۔