ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jun 01, 2016

صدر ممنون حسین کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ جمہوریت کے فوائد عوام کو پہنچ رہے ہیں اور گزشتہ تین سال کی حکومتی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ منتخب نمائندے عوامی خدمت کا سفر کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں ۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے کہا کہ مختلف شعبوں میں حکومتی کامیابیوں کی معروف عالمی ادارے تعریف کر رہے ہیں اور عوام کا معیار زندگی بلند ہوا ہے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومتی کارکردگی کے نتیجے میں اقتصادی ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔

صدر ممنون حسین نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ تنقید برائے تنقید کی بجائے تنقید برائے اصلاح کو شعار بنائے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی مثبت تنقید حکومت کو پالیسی سازی میں مدد دے سکتی ہے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد پرامن بقائے باہمی اور احترام پر مبنی ہے ۔ بہترین سفارتکاری ، عدم مخالفت اور تجارت کے فروغ کے ذریعے مختلف ممالک سے تعلقات کا قیام ہماری پالیسی ہے ۔

صدر ممنون حسین نے پارلیمنٹ کے تین سال مکمل ہونے پر ارکان کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر ملکی وقار کی بہتری کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی ۔