قومی

  • قومی
  • Mar 09, 2016

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس،ملک سےدہشتگردی کےمکمل خاتمے کےعزم کا اعادہ

وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوا جس میں ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی سیکورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے شبقدر میں دہشت گردی کی کارروائی کی سخت مذمت کی جس میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔


اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والے قانون نافذ کرنے والے اور سیکورٹی ادارے کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، وزیر خزانہ اسحق ڈار ، خارجہ امور کے بارے میں معاون خصوصی طارق فاطمی ، بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ، آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل ، لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور دوسرے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔