ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jun 02, 2016

وزیر اعظم محمد نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں : مریم نواز شریف

وزیر اعظم محمد نواز شریف تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے وزیراعظم کا تفصیلی معائنہ کیا اورانکی صحت کو تسلی بخش قرار دیاہے۔
وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ انکی وزیراعظم محمد نوازشریف سے بات ہوئی اوروہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرقوم کو آگاہ کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کو انشاء اللہ آج آئی سی یو سے کمرے میں منتقل کر دیا جائے گا ۔ مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم کی صحت میں بہتری پر اللہ تعالی ٰ کی شکر گزار ہیں ۔