بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Dec 21, 2015

برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہو سکتا ہے، ڈیوڈ کیمرون

لندن:برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے خبردار کیا ہے کہ یورپ میں جاری مہاجرین کے موجودہ بحران کے باعث برطانوی شہری آئندہ ریفرنڈم کے دوران برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے حق میں فیصلہ کر سکتے ہیں۔

برطانوی جریدے ’سپیکٹیٹر‘کو انٹرویو کے دوران وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ یورپ میں جاری مہاجرین کے بحران پر برطانوی شہریوں کا فوری ردعمل ہو سکتا ہے کیو نکہ اس بحران کے باعث برطانوی شہریوں کے لیے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2017 کے اختتام پر برطانیہ میں یورپی یونین سے نکل جانے یا رکنیت برقرار رکھنے پرریفرنڈم ہو رہا ہے۔