ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jun 04, 2016

اگلے مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیاہے۔

منتخب جمہوری حکومت کے چوتھے عوام دوست بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافے ،گزشتہ عارضی اضافوں کو بنیادی تنخواہ میں شامل کرنے سمیت سرکاری ملازمین کے لئے متعدد مراعات کا اعلان کیاگیاہے۔ کم سے کم اجرت چودہ ہزار روپے ہوگی ۔چھوٹے ملازمین کے سکیلوں کی تاریخی اپ گریڈیشن کر دی گئی ۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم توازن اور اعتماد سے معیشت کو مستحکم کر رہے ہیں۔





وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یوریا کھاد کی فی بوری قیمت میں چار سو روپے اور ڈی اے پی کھاد کی فی بوری قیمت میں تین سوروپے کمی کے علاوہ زرعی شعبے کے لئے متعدد مراعات کا اعلان کیا گیاہے جس سےیہ شعبہ تیزی سے ترقی کرے گا۔
تفصیل رانا شہزادالسلام سے۔۔