ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Mar 30, 2016

فوج نےگرفتار را ایجنٹ کی اعترافی ویڈیو جاری کردی

اسلام آباد : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے گرفتار بھارتی را ایجنٹ یادیو کے اعتراف کی ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں بھارتی را ایجنٹ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ بھارت کا جاسوس ہے اور را کے کہنے پر کراچی اور بلوچستان میں مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ "دوران تفتیش را ایجنٹ نے کراچی میں پی این ایس مہران بیس حملہ اور چوہدری اسلم پر حملے سے متعلق بھی اگل دیا"۔