بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Mar 30, 2016

کینڈین کابینہ کے سابق وزیر طیارہ حادثے میں جاں بحق

مونٹریال : کینیڈا میں طیارے کے حادثے میں سابق وزیر سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مشرقی کیوبک میں کینڈین طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار کینڈین کابینہ کے سابق وزیر اپنی بیوی ، بہن اور دو بھائیوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔
سابق وزیر جین لاپیری اپنے اہل خانہ کیساتھ والد کی تدفین میں شرکت کیلئے خصوصی طیارے سے اپنے آبائی شہر جا رہے تھے کہ راستے میں دھند اور برف باری کے باعث طیارے کو حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں عملے کے دو ارکان سمیت سات مسافر ہلاک ہوگئے۔ جین لاپیر ی کے والد گزشتہ ہفتے 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ طیار ہ ایئر پورٹ کے قریبی علاقے میں گرا،جو ایک پرائیویٹ کمپنی کی ملکیت تھا۔