ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jun 06, 2016

وزیر اعظم نے اپنی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات پر چین کے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کے اظہار اور پیغام پر چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ جلد ہی ان کی چین کے وزیر اعظم سے ملاقات ہو گی ۔ محمد نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ چین کے وزیر اعظم اور دیگر چینی قیادت کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے درمیان مضبوط شاندار تعلقات کو مزید مستحکم کریں گے۔