کرکٹ

  • کرکٹ
  • Mar 30, 2016

ناقابل شکست کیویز اورٹاپ اسکورر انگلش مینزآج ٹکرائیں گے

فائنل کی دوڑ کے لئے آج انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ این مورگن انگلش ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ کین ولیم سن کیویز کی کمان سنبھالیں گے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ٹی 20 مقابلوں میں انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری ہے۔
دونوں ٹیمیں اب تک 13 میچوں میں آمنے سامنے ہوئیں، جن میں سے 4 میں کیویز نے میدان مارا جبکہ 8 میچز انگلینڈ کے نام رہے اور ایک میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ ریکارڈ بک میں نظر ڈالی جائے تو انگلینٖڈ اور نیوزی لینڈ چار بار مدمقابل ہوئے۔ دو میچز میں کیویز نے فتح کا جھنڈا گاڑھے جبکہ دو میچز میں انگلینڈ نے فتح اپنے نام کی ۔
انگلینڈ کی ٹیم نے گروپ میں پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے اپنے باقی میچز جیت کر سیمی فائنل میں پہنچی ہے، جس میں اس کی جنوبی افریقہ کے خلاف دوسو تیس رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب بھی شامل ہے۔
دوسری سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے بعد فائنل کیلئے ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوگی۔