کرکٹ

  • کرکٹ
  • Mar 30, 2016

پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحقیقاتی کمیٹی کااجلاس آج ختم ہوگا

لاہور : ایشیاء کپ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹس میں پاکستانی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کا آج آخری اجلاس، کمیٹی مذکورہ دونوں میگا ایونٹس میں ٹیم کی شکست اور سلیکشن کے معاملات کے بار ے میں اپنی رپورٹ مرتب کرے گی۔

ایشیاء کپ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹس میں پاکستانی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور ٹیم کے انتخاب کے طریقہ کار کی تحقیقات کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین شہر یار خان کی طرف سے شکیل شیخ کی سربراہی میں بنائی گئی پی سی بی کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے اجلاس کا (آج) جمعرات آخری دن ہوگا۔
اجلاس میں اراکین سبحان احمد، اقبال قاسم اور سینئر مینجر لیگل سلمان نصیر (سیکرٹری ) شرکت کریں گے، اجلاس کے اختتام کے بعد کمیٹی مذکورہ دونوں میگا ایونٹس میں ٹیم کی شکست اور سلیکشن کے معاملات کے بار ے میں اپنی رپورٹ مرتب کرے گی اور پھر اس کی تکمیل کے بعد چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کو دے گی، جس کے بعد اس رپورٹ کی روشنی میں چیئرمین شکست کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں گے۔