ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jun 06, 2016

رمضان المبارک کا چاند نظرآگیا منگل کو ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا

کل بروز منگل ملک بھر میں پہلا روزہ ہوگا۔اس بات کا اعلان کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمن نے کیا ۔
انہوں نے بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظرآنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں ۔۔مفتی منیب الرحمن نےکہاکہ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی کوششوں کی وجہ سے ملک کے تمام علمائے کرام کا اجلاس ہوا اور ایک باہمی اتفاق رائے سے چاند دیکھنے کافیصلہ کیا گیا ۔مفتی منیب الرحمن نے ملک کی سلامتی ، ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی ۔۔