کرکٹ

  • کرکٹ
  • Mar 30, 2016

آفریدی کا انکوائری کمیٹی کےسامنےپیش ہونےسےانکار

کراچی/ لاہور : ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد خان آفریدی نے پی سی بی کی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا، آفریدی کا کہنا ہے کہ جو پوچھنا ہے ٹیلی فون پر پوچھ لیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا،اجلاس میں میچز سے متعلق شاہد آفریدی کو پیش ہونے کیلئے کل طلب کیا گیا تھا، تاہم لیکن شاہد آفریدی نے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر دیا، آفریدی کا کہنا تھا کہ کمیٹی نے جو کچھ پوچھنا ہے کہ وہ ٹیلیفون پر پوچھ لے۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بیٹی طبعیت ٹھیک نہیں، اس لیے انہوں نے کمیٹی کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔