ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jun 08, 2016

وزیرِاعظم محمدنوازشریف دل کے کامیاب آپریشن کے بعد ہسپتال سےگھر منتقل

وزیرِاعظم محمدنوازشریف لندن میں دل کے کامیاب آپریشن کے بعد ہسپتال سےگھر منتقل ہو گئے ہیں ۔ ہسپتال سے گھر روانگی کے وقت بیگم کلثوم نواز،حسن نوازاور حسین نوازبھی وزیراعظم کےہمراہ تھے۔ لوگوں کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود تھی جن کا وزیراعظم نے ہاتھ ہلاکر شکریہ ادا کیا ۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریف نے بتایا ہےکہ ڈاکٹر ،وزیراعظم کی صحت اور تازہ میڈیکل رپورٹس سے مطمئن ہیں۔ مریم نواز نےکہاکہ وزیراعظم کی صحت یابی پر سجدہ ٔ شکراداکرتے ہیں،بے شک اللہ ہی شفا دینے والا ہے۔