ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Mar 31, 2016

ریڈ زون میں جلسہ کرنےپر پابندی ہو گی۔وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان

حکومت اوردھرنا قائدین کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد وفاق
وزیر داخلہ چودھری نثار علی خا ن نے کہاہے کہ اسلام آباد کی طرف احتجاجی مارچ کے موقع پر بد انتظامی کی تحقیقات شروع کرا دی ہیں ۔وزیراعظم محمدنوازشریف کی ہدایت پر فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت بھی بدانتظامی کی تحقیقات کرے گی ۔

اسلام آبادمیں نیوزکانفرنس میں چوہدر ی نثارعلی خان نے کہاکہ دھرنے کے قائدین کے ساتھ حکومت کا کسی قسم کا تحریری معاہدہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی حکومتی شخصیت ان کے پاس مذاکرات کےلئے گئی ۔

چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ حکومت پنجاب نے نیک نیتی سے چہلم کے انعقاد کی اجازت دی تھی۔ چند لوگوں نے ناجائز فائدہ اٹھا کر مارچ کا اعلان کر دیا۔جنہوں نے قانون توڑا ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی

وزیرداخلہ نے کہاکہ دھرنے کے شرکاء کے خلاف پولیس کارروائی کا فیصلہ ہو چکا تھا ۔ڈیڈ لائن کے آخری منٹوں میں قابل احترام شخصیات نے کردار ادا کیا ۔مذاکرات میں کچھ پس پردہ قابل احترام شخصیات بھی شامل تھیں ۔