قومی

  • قومی
  • Mar 31, 2016

پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے فروغ کے اعتراف میں ترک مسلح افواج کے کمانڈر کیلئے نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز ۔۔ ۔صدر ممنون حسین نے ترک کمانڈر کو ایوارڈ دیا۔

ترکی کی مسلح افواج کے"کمانڈرجنرل ہولوسی اکار" کو نشان امتیاز ملٹری کا اعزاز دیا گیا ہے۔ ۔ایوان صدر میں ہونے والی پروقارتقریب میں صدر ممنون حسین نےانہیں ایوارڈ دیا۔کمانڈرجنرل ہولوسی اکار" کو یہ اعزاز پاکستان اور ترکی کی مسلح افواج کے درمیان تعلقات کے فروغ اور دفاعی شعبے میں تعاون کو مستحکم بنانے کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
"
کمانڈرجنرل ہولوسی اکار " پاکستان کے مخلص دوست ہیں۔ انھوں نے انیس سو بہتر میں فوج میں کمیشن حاصل کیا۔دوران ملازمت انھوں نے کئی اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ اگست دو ہزار پندرہ میں جنرل ہولوسی آکار کو ترکی کی مسلح افواج کا کمانڈر تعینات کیا گیا۔

اعزاز دینے کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،پاکستان میں ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن اورعسکری حکام نے شرکت کی ۔

ترک مسلح افواج کے کمانڈرجنرل نے صدر ممنون حسین سےملاقات بھی کی۔صد ر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اوردونوں ملک بین الاقوامی امور پر یکسا ں مؤقف رکھتے ہیں ۔صدر مملکت نے ترک کمانڈر سے ترکی میں حالیہ خود کش حملوں پر دکھ کا اظہار بھی کیا۔