بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Mar 31, 2016

میانمار میں پہلے سویلین صدر نے پچاس سال کے بعد عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔

نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے رہنماء ہیٹن کیاو نے صدر تھین سین کی جگہ صدارت کا منصب سنبھالا ۔گزشتہ سال آٹھ نومبرکو ہونے والے انتخابات میں آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے اسّی فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے پارلیمان میں واضح اکثریت حاصل کی جبکہ عسکری ادارے پارلیمان میں پچیس فیصد نشستوں اور چند وزارتوں کے ساتھ نئی حکومت میں بھی اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔ ان انتخابات کو میانمارکی تاریخ میں سب سے زیادہ شفاف انتخابات سمجھاجاتا ہے ۔