کرکٹ

  • کرکٹ
  • Mar 31, 2016

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ کرکٹ میں بہتری نہیں چاہتے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ان کی رپورٹ کا منظر عام پر آنا افسوسناک ہے۔کرکٹ بورڈ سے رپورٹ خفیہ رکھنے کا کہا تھا،رپورٹ کیسے لیک ہوئی ، اس کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔
وقار یونس نے کہا کہ وہ چیئرمین پی سی بی سے اسی حوالے سے ملنا چاہتے تھے لیکن چیئرمین نے ملاقات نہیں کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وقار یونس نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سابق چیف سلیکٹر معین خان نے ٹیم کا ماحول خراب کیا تھا۔ عمر اکمل کو کئی بار پریکٹس سے چھوٹ دی اور ٹیم میں زبردستی شامل کرایا گیا۔ شاہد آفریدی کے حوالے سے ہیڈ کوچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بحیثیت کپتان وہ غیر سنجیدہ تھے اور اکثر اوقات ٹیم میٹنگ اور پریکٹس میں نہیں آتے تھے۔