ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Apr 01, 2016

توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر برداشت نہیں کی جاسکتی ۔۔۔وزیراعظم محمد نوازشریف کی منصوبہ بندی ڈویژن کے دورے میں گفتگو۔

وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کانہ رکنے والا سفر جاری ہے۔ ملک کو ایشئن ٹائیگر بنائیں گے ۔اسلام آبادمیں وزارت منصوبہ بندی کے دورے میں ترقیاتی منصوبوں کاجائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوام کی خدمت کےلئے پرعزم ہے ۔ ہمارا ترقیاتی ایجنڈا عوام کی زندگیوں میں انقلاب برپا کرےگا ۔وزیراعظم محمدنوازشریف نے اہم وزارتوں میں پراجیکٹس مینجمنٹ یونٹس کی تشکیل سمیت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کےلئے اصلاحات کی منظوری دی ۔