قومی

  • قومی
  • Apr 01, 2016

پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں ردوبدل۔۔۔وزیراعظم کی ہدایت پر لائٹ ڈیزل ، ایچ اوبی سی اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر آئندہ ماہ کے لیے زیادہ تر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔تاہم پٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ پچاس پیسےجبکہ ڈیزل میں ایک روپیہ چالیس پیسے اضافہ ہو گا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں میڈیا کو بتایا کہ اس مقصد کے لیے ماہ اپریل میں ڈیڑھ ارب روپے کا زر اعانت دیا جائے گا۔