ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jun 09, 2016

وزیراعظم محمد نواز شریف کو توانائی پیداوار کی رپورٹ پیش کر دی گئی

وزیراعظم محمد نواز شریف کو سیکرٹری پانی و بجلی کی جانب سے بھیجی گئی توانائی پیداوار کی رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار بجلی کی پیداوارسترہ ہزار ایک سو بیس میگاواٹ رہی جو ایک ریکارڈ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال بجلی کی پیداوار کا ریکارڈ سولہ ہزار آٹھ سو نواسی میگا واٹ تھا۔