ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Jun 10, 2016

وزیراعظم محمد نواز شریف کا لاہور میں لڑکی کے قتل کے واقعے پر شدیدغم کا اظہار




وزیراعظم محمد نواز شریف نے لاہور میں لڑکی کے قتل کے واقعے پر شدیدتشویش اور غم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم نے اس واقعے کو اسلامی اقدار اور روایات کے منافی قرار دیا۔وزیراعظم نے پنجاب حکومت کے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واقعے کے تمام ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائےاور اس حوالے سے جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ خاندان کی خواہشات کے برعکس پسند کی شادی کرنے پر لاہور میں لڑکی کو مبینہ طور پر اس کے رشتہ داروں نے قتل کر دیا تھا۔