قومی

  • قومی
  • Apr 02, 2016

ایٹمی مواد کا تحفظ،پاکستان نے موثر نظام وضع کیا ہے:فاطمی

پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جوہری مواد کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے نیو کلیئر ایمرجنسی مینجمنٹ نظام سمیت ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موثر میکنزم موجود ہے۔
یہ بات امور خارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے واشنگٹن میں صدر اوبامہ کی طرف سے دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ نیو کلیئر اینڈ ریڈیولوجیکل ایمرجنسی سپورٹ سینٹر اور نیو کلیئر اینڈ ریڈیویوجیکل ایمرجنسی کوآرڈنیشن سینٹر چوبیس گھنٹے کام کررہے ہیں۔
طارق فاطمی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر یہ تشویش پائی جاتی ہے کہ جوہری مواد کو کسی صورت غلط ہاتھوں میں نہیں جانا چاہیے اور پاکستان اس میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریڈیائی ذرائع نجی شعبے، ہسپتالوں، صنعتوں اور تحقیق کے شعبوں میں ہر جگہ استعمال کیے جارہے ہیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ ہنگامی صورتحال کیلئے تیاری اور اس سے نمٹنے سے مذموم کارروائیوں کے خلاف موثر بچائو تشکیل پاتاہے اس کے لئے مختلف ممالک کی طرف سے بنائے گئے جوہری سلامتی کے سینٹروں سمیت خصوصی تربیت کی ضرورت ہے۔