بین الاقوامی

  • بین الاقوامی
  • Apr 13, 2016

شمالی کوریا کومزید میزائل تجربات سے روکنے کیلئے چین کے ساتھ ملکرکام کرنےکا فیصلہ کیا ہے:اوباما

امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے شمالی کوریا کو مزید میزائل تجربات کرنے سے روکنے کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔باراک اوبامہ نے ان خیالات کا اظہار واشنگٹن میں ایٹمی سلامتی کے بارے میں سربراہ اجلاس کے موقع پر چین کے صدر Xi Jinping سے ملاقات کے دوران کیا۔
دونوں رہنماؤں نے شمالی کوریا کی میزائل تجربات سے حوصلہ شکنی کرنے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شمالی کوریا نے گزشتہ چند ماہ کے دوران نہ صرف ہائیڈروجن بموں کے تجربات کئے بلکہ اس نے تسلسل سے میزائل تجربات بھی کئے۔