ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Apr 05, 2016

پاناما لیکس،ملکی لیڈروں کے پاس کتنے غیرملکی اثاثے

پاناما: پانامہ پیپرز نے خفیہ دستاویزات لیک کرکے پاکستانی سیاست میں بھی ہلچل مچا ڈالی،خفیہ دستاویزات منظر عام پر آنے کے بعد بھٹو اور شریف خاندان سمیت کئی معززین کے ناموں کی دھجیاں اڑ گئیں۔ کالے دھن اور ٹیکس چوری میں صنعت کار، ججز، بینکر بھی شامل ہیں، جب کہ پڑوسی ملک بھارت کے بگ بی امیتابھ، حسن کی دیوی ایشویریا اور کے پی سنگھ کی شہرت عزت بھی داغ دار ہوگئی۔

کالے دھن کی بات ہو اور پاکستانی سیاست دانوں کا ذکر نہ ہو ایسے تو حالات نہیں، پاناما لیکس نے جہاں دنیا بھرکے سیاستدنواں کو کچھا چٹھا کھول کر سامنے رکھا، پاکستانی سیاست کے بڑے بڑے ناموں کی ہنڈیا بھی بیچ چوراہے پر پھوٹ گئی، کیا نواز کیا بھٹو، بڑے بڑے سیاسی مہرے کالے دھن کی قطار میں کھڑے ہوگئے، دوسری جانب آئس لینڈ، برطانیہ سمیت غیرملکی سربراہان ، شہنشاہ ، امیتابھ ایشوریہ خاندان اور جیکی چن بھی کمپنیوں کے مالک نکلے،ایسے لوگ کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے ایسی کمپنیوں کا سہارا لیتے ہیں اور ایسی کمپنیوں کی تعداد دو لاکھ چودہ ہزار کے قریب ہے۔