ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Apr 09, 2016

جلسوں اور دھرنوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی : چودھری نثار

وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ روز روز کے جلسوں اور دھرنوں نےراولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اب مزید کسی کو اسلام آباد کے ڈی چوک یا ایف نائن پارک میں جلسے کی اجاز ت نہیں ہو گی۔کلر سیداں میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ جڑواں شہروں کے تاجروں اور شہریوں کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائےگا اور جلسوں کے لئے وفاقی دارالحکومت میں ایک جگہ مختص کریں گے ۔ایک سوال پر چودھری نثار علی خان نے کہا کہ الزامات لگانے والوں کے اپنے رہنماؤں کے نام پاناما لیکس میں شامل ہیں ۔ عمران خان اس معاملے کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر داخلہ نے مزیدکہا کہ دنیا بھر میں قومی چینل پر قوم سے خطاب صرف صدر یا وزیراعظم کر تے ہیں۔