ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Apr 12, 2016

غیرملکی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کرنےمیں گہری دلچسپی لےرہےہیں:صدر

صدرممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔
وہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ایک وفد سے اسلام آباد میں گفتگو کررہے تھے۔

صدر نے غیر ملکی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ حکومت کی سرمایہ کاری کی آزادانہ پالیسی سے فائدہ اٹھائیں اور توانائی ، بنیادی ڈھانچے اور زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ممنون حسین نے توقع ظاہر کی کہ ملکی معیشت مستقبل میں تیزی سے ترقی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ زیادہ تر اقتصادی اشاریے مثبت ہیں اور اس بات کا اعتراف عالمی اداروں نے بھی کیا ہے۔