قومی

  • قومی
  • Apr 13, 2016

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے:شہباز

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے تاکہ لوگوں کو ان منصوبوں کے معاشی فوائد پہنچ سکیں۔انہوں نے یہ بات لاہور میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے ایک ملاقات میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی اورخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مٹھی بھر عناصر خوشحالی کے سفر میں رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں تاہم ایسے عناصر اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔