ٹاپ سٹوری

  • ٹاپ سٹوری
  • Apr 14, 2016

ملکی سیاسی قیادت کا پارلیمانی نظام حکومت پربھرپوراعتماد کا اظہار.

ملکی سیاسی قیادت نے پارلیمانی نظام حکومت پربھرپوراعتماد کا اظہارکرتے ہوئے آئین ِ پاکستان کے تحفظ اور اس پر مکمل عملدرآمدکے عزم کا اعادہ کیاہے ۔
اسلام آبادمیں یوم دستور کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ کےچیئرمین میاں رضاربانی نے کہا کہ آئین کو کاغذ کا ٹکڑا کہنے والے تاریخ سے سبق سیکھیں ۔
سینیٹ میں قائدایوان راجہ ظفرالحق نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار جمہوریت کے تسلسل کی بدولت نظام مستحکم ہورہاہے۔تقریب سےسینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن ،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،سندھ کے وزیراعلی سیدقائم علی شاہ ،خیبرپختونخوا کے وزیراعلی پرویزخٹک ،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور دوسرے مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ آج صدارتی نظام کی باتیں کرنے والے پارلیمانی نظام کے تحت اپنے ہی کئے گئے فیصلوں کی توہین کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آئین کے مطابق ہر قسم کے استحصال کا خاتمہ ہوناچاہیے۔