• آزاد جموں و کشمیر




دوہزاردو میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی طرف سے آزاد کشمیر میں ایک نئے ٹی وی چینل کے قیام کی قرارداد کی منظوری اورصدرپاکستان سے حکمنامہ جاری ہونے کے بعد دوہزارچارکے اوائل میں اے جے کے ٹی وی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اس مقصد کیلئےابتدائی طورپرریڈیوپاکستان کی عمارت کا ایک حصہ مختص کرتے ہوئے پانچ فروری دوہزارچارکو آزاد جموں وکشمیر ٹی وی کی بنیاد ڈالی گئی جس کا افتتاح صدرمملکت نے کیا-

مقاصد اوراہداف
۔ آزاد کشمیر میں سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں خصوصاً سرحدی امور پر پروگرامزکی پروڈکشن اورنشریات کے ذریعےتحریک آزای کشمیر کو اجاگرکرنا
۔ مقبوضہ کشمیر سے اظہاریکجہتی ،آزاد کشمیر میں ہڑتال اوردیگرامورکی کوریج کو موثراندازمیں نشرکرنا
۔لائن آف کنٹرول کی دوسری جانب سے پاکستان کیخلاف ہونے والے پروپیگنڈا کو غیرموثرکرنا اورکشمیر کے حوالے سے پاکستان کے نکتہ نظرکو مستحکم بنانا
۔آزاد کشمیر کےشہروں اوردوردراز علاقوں میں عوام کو تعلیم ،تفریح اورمعلومات فراہم کرنا

تاریخ
۔ آزاد کشمیرقانون ساز اسمبلی کی قرارداد اورصدرپاکستان کی جانب سے منظوری کے بعد دوہزارچارمیں ایک بہترین سٹوڈیوز کیساتھ آزادجموں و کشمیر ٹی وی کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں 12پروڈیوسرز،13ایسوسی ایٹ انجینئرز ،عملے کے دیگرارکان ،کنٹرول روم اوراپ لنک کی ضرورعی سہولیات موجود تھیں ۔ابتدائی طورپراس سیٹ اپ کے ذریعے تین گھنٹے (شام چارسے سات بجے تک) نشریات کا آغازکیا گیا جس میں خبریں ،حالات حاضرہ،تفریح اورآزاد کشمیر کے آٹھ اضلاع کی علاقائی زبانوں میں نشریات شامل تھیں ۔

زلزلے کے بعد کا آزاد کشمیر
۔ 8اکتوبر2005کے تباہ کن زلزلے نے آزاد جموں کوکشمیر میں عمارات کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا اورتباہ کردیا ان میں پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا وہ حصہ بھی شامل تھا جہاں آزاد جموں وکشمیر ٹی وی قائم تھا ۔تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے ملنے والے متاثرہ اورغیرمتاثرہ آلات اورسازوسامان کیساتھ دوبارہ ایک عارضی سٹوڈیوزتعمیر کیا گیا جہاں سے زلزلے کے بعدپہلی نشریات 10اگست 2006کو نشرکی گئیں۔ان نشریات کا دورانیہ روزانہ دوگھنٹے (شام پانچ سے سات بجےتک) تھا جن میں گوجری اور کشمیری خبریں شامل تھیں
یہ دونوں بلیٹن پاکستان ٹیلی ویژن نیوز سے سہ پہر 3بجے نشرکیے جاتے ۔ان میں مقامی تازہ خبروں کے علاوہ ،تفریح ،تعلیم،سنگیت اورمباحثے اورمکالمے بھی شامل تھے۔نشریات میں اردو،فارسی اورگوجری زبان کو اہمیت دی جاتی کیونکہ آزاد جموں وکشمیر کی اکثریت عوام انہی تین زبانوں کوسمجھنے کی صلاحیت رکھتےہیں ۔ آزاد جموں وکشمیر ٹی وی کے سیٹ اپ کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پہلا حصہ نیوزیونٹ مظفرآبادکے دفاترسمیت ریکارڈنگ اورنشریات پرمشتمل ہے جہاں سے کوریج کا سارانظام چلایا جاتا ہے ۔اس شعبے کا انتظامی کنٹرول آزاد جموں وکشمیر ٹی وی کے پاس ہے جبکہ مالی معاملات کو پی ٹی وی نیوز اسلام آباد سنبھالتا ہے ۔ دوسرا حصہ انتظامی ہے جس میں جنرل منیجر،ایڈمن اینڈپرسونل مینجراور سینئرایڈمنسٹریٹوافسرکے دفاترشامل ہیں۔کوٹلی ،باغ اوربالاکوٹ کے تین بوسٹرز کا انتظام وانصرام بھی آزاد جموں وکشمیر ٹی وی کے ذمے ہے۔

کوریج پلان
کل آبادی: 35لاکھ نفوس،نشریات کی رسائی:16لاکھ 83ہزار تناسب: اے جے کے ٹی وی 40فیصد آبادی کو نشریات پہنچاتا ہے کل رقبہ:13297مربع کلومیٹر،رسائی:2423مربع کلومیٹر تناسب:اے جے کے ٹی وی 18فیصد رقبے کو نشریات پہنچاتاہے۔

تنظیمی ڈھانچہ