ٹاپ سٹوری

  • Aug 13, 2020

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمہ کیلئے جنرل اسمبلی کے موثر کردار کا خواہاں ہے

پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت کشمیر کے تنازع کے حل اور اس کی سوچ کی روشنی میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کےلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موثر کردار کا خواہاں ہے۔

پیر کے روز اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے منتخب صدر Volken Bozkir سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی عزائم کے بارے میں اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز کو آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ برس پانچ اگست کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا یکطرفہ اقدام کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل، بے گناہ کشمیریوں پر فائرنگ اور تشدد معمول بن چکا ہے۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متعلق شا ہ محمود قریشی نے عالمی وبا کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر جامع مشترکہ کوششیں کرنےکی ضرورت پر زور دیا۔

دونوں رہنماوں نے افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کےلئے کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔