قومی

  • Sep 10, 2020

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا د ورہ روس

و زیر خارجہ شاہ محمود قریشی روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی دعوت پر روس پہنچ گئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کل ماسکو میں منعقد ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ اپنے روسی ہم منصب سمیت مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وزیر خارجہ ماسکو پہنچنے تو ماسکو میں تعینات پاکستانی سفیر شفقت علی خان اور روسی وزارت خارجہ کے سینئیر حکام نے خیر مقدم کیا۔