صدر مملکت سے گورنر سندھ کی ملاقات
صدر ڈاکٹر عارف علوی سے سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اورصوبے کے مختلف اضلاع کی صورتحال اور امدادی کاموں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں، کراچی ٹرانسفار میشن پلان اور دیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
صدرمملکت سے کاروباری برادری وفد نے بھی ملاقات کی-
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی کی کاروباری برادری ملکی معیشت میں کلیدی کردار ادا کررہی ہے، کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔۔صدر مملکت نے یہ بات کاروباری برادری کے وفد سے کہی جنہوں نے گورنرہاؤس کراچی میں ان سے ملاقات کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بارش سے درپیش مشکلات اور شہر کے دیگر مسائل کے حل کے لئے کراچی پیکج اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جدید سہولیات کی فراہمی ، میگا پروجیکٹس کی تکمیل وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
سندھ کے گورنرعمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت تاجروں کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے، کراچی کی ترقی کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی صورتحال میں بہتری سے کاروباری سرگرمیوں کو تقویت ملے گی۔
وفد نے زور دیا کہ صنعتی علاقوں میں انفرااسٹرکچر ، پانی ، گیس اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔