وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا جلاس
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے حوالے سے قومی رابطہ کمیٹی کےا جلاس میں ایس ایم ای پالیسی 2020 پیش کی گئی ۔
وزیرِ اعظم کو مجوزہ پالیسی کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ پالیسی اقدامات کے ذریعے ایس ایم ای شعبے کے فروغ اور معیشت میں ایس ایم ایز کے کردار کو مزید مستحکم کرنے کے حوالے سے مختلف اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم ایز ملکی معیشت کے استحکام و فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا ۔ مالی مسائل کے حل سے لیکر ان کی مصنوعات و پیداوار کو بہتر بنانے کے امر کو یکسر نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعمیرات اور ایس ایم ایز کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ ایس ایم ایز کو سہولیات اور مراعات کی فراہمی کے حوالے سے بین الاقوامی بہترین طریقہ کار سے استفادہ کیا جائے۔ وزیر اعظم نے اس امر کا اعادہ کیا کہ ایس ایم ایز کے فروغ کے لئے نہ صرف تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی بلکہ ممکنہ مراعات فراہم کی جائیں گی۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ صنعت و پیداوار کو ہدایت کی کہ آئندہ دو ہفتوں میں اس حوالے سے قابل عمل روڈ میپ کی تیاری کیا جائے۔